جمعرات 7 اگست 2025 - 15:36
آیت اللہ بہجتؒ: اگر سچے دل سے نماز کا ارادہ ہو، تو اسے بیدار کر دیا جاتا ہے!

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ بہجت رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں اپنی مشہور کتاب "در محضر بہجت" میں ایک اہم نکتہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص سچے دل سے نمازِ شب پڑھنے کا ارادہ کرے، تو اُسے مختلف طریقوں سے بیدار کر دیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ بہجت رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں اپنی مشہور کتاب "در محضر بہجت" میں ایک اہم نکتہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص سچے دل سے نمازِ شب پڑھنے کا ارادہ کرے، تو اُسے مختلف طریقوں سے بیدار کر دیا جاتا ہے۔

آپؒ فرماتے ہیں کہ یہ بات قطعی طور پر ثابت ہے اور بہت سے افراد نے اپنی زندگی میں اس کا تجربہ کیا ہے۔ اگر کسی انسان کے دل میں اخلاص کے ساتھ نماز شب پڑھنے کی نیت ہو، تو خدائے متعال اس کے بیدار ہونے کا سبب خود فراہم کرتا ہے۔ کبھی کوئی دروازہ کھٹکھٹاتا ہے، کبھی آواز آتی ہے، یا کوئی اُسے نام لے کر جگاتا ہے۔

یہ سب نشانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب بندہ اخلاص کے ساتھ خدا کی طرف قدم بڑھاتا ہے، تو خدا بھی اس کی مدد کرتا ہے۔

یہ نصیحت اُن لوگوں کے لیے امیدافزا ہے جو نماز شب کی اہمیت کو سمجھتے ہیں لیکن وقت پر بیدار ہونے میں دقت محسوس کرتے ہیں۔

حوالہ: در محضر بہجت، جلد ۳، صفحہ ۱۸۸۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha